پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہو گا ،عارف علوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں تنازع کی بنیادی وجہ ہے۔ پاکستان خطے کے تمام ممالک میں امن استحکام کا خواہاں ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہو گا ،جوہری ہتھیار صرف دفاع کیلئے ہیں،عارف علوی نے کہا کہ دفاع مضبوط بنا کر ہی دیر پا امن ممکن ہے جبکہ عالمی خطرات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے ،صد رمملکت نے کہا کہ حکومت سماجی شعبے کی ترقی کےلئے پر عز م ہے ،ہمیں خطے میں سماجی واقتصادی ترقی پر توجہ دینی چاہئے۔