پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ لگانے کے دوران افغان فرسز کے ساتھ تلخ کلامی، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ

پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ لگانے کے دوران افغان فرسز کے ساتھ تلخ کلامی، ...
پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ لگانے کے دوران افغان فرسز کے ساتھ تلخ کلامی، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن / کوئٹہ(آن لائن) چمن پاک افغان سرحد سکان کانڑ کے علاقے میں پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ لگانے کے دوران افغان فرسز کے ساتھ تلخ کلامی، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ پاک افغان سرحد باب دوستی گیٹ ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے مکمل طور پر بند، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی بند، حالات کشیدہ، پاک افغان سرحد پر پاری نفری سیکورٹی تعینات۔

تفصیلات کے مطابق چمن پاک افغان سرحد سکان کانڑ کے علاقے میں پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ لگانے کے دوران افغان فرسز کے ساتھ تلخ کلامی دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ پاک افغان سرحد باب دوستی گیٹ ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے مکمل طور پر بند افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی بند حالات کشیدہ پاک افغان سرحد پر پاری نفری سیکورٹی تعینات کردی گئی گذشتہ کئی ماہ پاک افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے باڑ لگانے پر افغان فورسز اور پاکستانی فورسز کے درمیان تنازع چلا آرہا تھا جس پر کئی مرتبہ سیکیورٹی کے اعلیٰ آفیشلز کے درمیان مزاکرت ہوئے جوناکام ثابت ہوئے آج پاک افغان سرحد سکان کانڑ کے علاقے تنگہ درہ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ لگانے کا کام جاری تھا افغان فورسزنے پاکستانی فورسز کو باڑلگانے سے روکنے کی کوشش کی جس پر دونوں فورسز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور مورچہ ہوئے چھوٹے ہتھیاروں سے فارئرنگ کا سلسلہ شروع ہوا بعد میں پاک افغان سرحد پر افغان فورسز اور پاکستانی اعلیٰ افیسران کے درمیان مزاکرات ہوئے مزاکرات ناکام ہونے کے بعد افغان فورسز نے پاک افغان سرحد کو ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے بند کردی گئی پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی سرحد پر گشتوں میں اضافہ کردیا گیاسرحد کی بندش سے افغان ٹرانزٹ ٹرید اور نیٹو سپلائی معطل ہوگئی باب دوستی گیٹ کی بندش سے پاک افغان سرحد کے دونوں جانب بڑی تعداد میں دونوں اطراف میںلوگ پھنس گئے حالات کشیدہ ہونے سے پاک افغان سرحد کے قریب آباد لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا۔