ضمنی الیکشن میں یہ 2 نشستیں دراصل ہم اس وجہ سے ہارے کیونکہ۔۔۔ بالآخر تحریک انصاف نے اعتراف کرلیا، وجہ بھی بتادی

ضمنی الیکشن میں یہ 2 نشستیں دراصل ہم اس وجہ سے ہارے کیونکہ۔۔۔ بالآخر تحریک ...
ضمنی الیکشن میں یہ 2 نشستیں دراصل ہم اس وجہ سے ہارے کیونکہ۔۔۔ بالآخر تحریک انصاف نے اعتراف کرلیا، وجہ بھی بتادی

  


اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہو گیا ہے کہ کراچی سے خیبر تک لوگ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی ٹی آئی ایک مرتبہ پھر بڑی قومی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ،، اٹک اور بنوں کی نشستوں پر پی ٹی آئی کی ہار کی وجہ ہمارے اندرونی اختلافات اور ہمارے اپنے لوگوں کی تقسیم ہے۔

نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ تمام صوبوں میں پی ٹی آئی کی نمائندگی نظر آ رہی ہے کیونکہ انتخابات میں ہم تمام صوبوں سے جیتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی واحد قومی جماعت ہے جبکہ باقی جماعتیں تو صوبائی جماعتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں این اے 131 کی جس سیٹ پر عمران خان نے کامیابی حاصل کی وہاں عام انتخابات میں بھی کوئی زیادہ مارجن نہیں تھا البتہ یہ بات ضرور ہے کہ جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) جیتے وہاں انتخابات صاف و شفاف ہوتے ہیں اور جہاں پی ٹی آئی جیتے وہاں انتخابات خلائی مخلوق کراتی ہے ، جو لوگ انتخابی دھاندلی کا شور کر رہے تھے اب انہیں بتانا چاہئے کہ جن حلقوں سے وہ جیتے ہیں کیا وہاں الیکشن صاف و شفاف ہوئے اور جہاں سے پی ٹی آئی جیتی ہے وہاں الیکشن شفاف نہیں ہوئے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد