بدھ کو سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا گیا کیونکہ۔۔۔
ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) خواجگان تونسہ حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسویؒ اور حضرت خواجہ نظام الدین تونسویؒ کا 173 واں سالانہ عرس مبارک آج سے شرع ہوگا، عرس تین روز 5,6,7 صفر المظفر (بمطابق 15,16,17 اکتوبر) جاری رہے گا، عرس میں شرکت کیلئے زائرین کی بڑی تعداد شرکت کیلئے تونسہ شریف پہنچ گئی، زائرین کی سہولت کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے، ادھر عرس کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے تحصیل تونسہ میں 17 اکتوبر کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا، اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔