چوہدری نثارگردے کی پتھری کے کامیاب آپریشن کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے

چوہدری نثارگردے کی پتھری کے کامیاب آپریشن کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے
چوہدری نثارگردے کی پتھری کے کامیاب آپریشن کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان برطانیہ میں گردے کی پتھری کے کامیاب آپریشن کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

چوہدری نثار علی خان اتوار کی صبح سوا 6 بجے برطانیہ سے اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ اپنی رہائشگاہ روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر انہوں نے ایئر پورٹ پر موجود لوگوں سے مصافحہ کیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔ واضح رہے کہ سیاسی منظر نامے سے غائب سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا گزشتہ دنوں لندن میں گردے کا آپریشن ہوا ،ان کے گردے سے پتھری نکال دی گئی جس کے بعد کچھ دن کے آرام کے بعد وہ واپس پاکستان پہنچے ۔ اس سے قبل چوہدری نثار بیگم کلثوم نواز کی لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے موقع پر منظر عام پر آئے تھے ، جہاں انہوں نے پہلی صف میں نماز جنازہ ادا کی تھی ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی