شہید ہارون بلور کی اہلیہ بھی ضمنی الیکشن میں کامیاب لیکن اس کیساتھ ہی ایسا اعلان کردیا کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

شہید ہارون بلور کی اہلیہ بھی ضمنی الیکشن میں کامیاب لیکن اس کیساتھ ہی ایسا ...
شہید ہارون بلور کی اہلیہ بھی ضمنی الیکشن میں کامیاب لیکن اس کیساتھ ہی ایسا اعلان کردیا کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کی کامیاب امیدوار ثمر ہارون بلور نے کامیابی کے بعد کہا ہے کہ یہ جیت میری جیت نہیں بلکہ شہید ہارون بلور کی کامیابی ہے، میں اپنے پارٹی ورکرز اور متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا بے حد شکریہ ادا کرتی ہوں، شہید ہارون بلور کے مشن کو آگے بڑھاﺅں گی۔

مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جیت جمہوری قوتوں کی جیت ہے۔ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے اب پچھتارہے ہیں، تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں اور کارکنوں کے بھی شکر گزار ہیں۔ پی کے 78 کے ضمنی الیکشن میں اے این پی کی ثمر ہارون بلور کی کامیابی سے بلور خاندان 10 سال بعد دوبارہ صوبائی اسمبلی میں پہنچ گیا ہے۔ ہارون بلور کی بیوہ ثمر بلور 2002ءکے بعد خیبرپختونخوا سے جنرل نشست پر کامیابی حاصل کرنے والی دوسری خاتون رکن بن گئیں۔