چھوٹی بہو امید سے، برطانوی شاہی خاندان میں آئندہ بہار پھول کھلے گا

چھوٹی بہو امید سے، برطانوی شاہی خاندان میں آئندہ بہار پھول کھلے گا
چھوٹی بہو امید سے، برطانوی شاہی خاندان میں آئندہ بہار پھول کھلے گا

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل بھی امید سے ہیں، شاہی خاندان میں 2019 کی بہار میں ایک ننھے پھول کی آمد کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے جاری شاہی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں 2019 کی بہار میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ شاہی جوڑا اس بات پر بہت خوش ہے کہ اسے ان کی مئی میں ہونے والی شادی کے بعد سے اب تک دنیا بھر سے بہت زیادہ پیار ملا ہے اسی لیے خوشی کی یہ خبر عوام کے ساتھ بانٹی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی شادی رواں برس 19 مئی کو ہوئی تھی ، یہ شاہی جوڑا آج (پیر کو) آسٹریلیا پہنچا ہے جہاں سے وہ اپنا پیسیفک ٹور شروع کریں گے۔ 15 روزہ دورے کے دوران شاہی جوڑا آسٹریلیا، فیجی، ٹونگا اور نیوزی لینڈ جائے گا ۔ مذکورہ ممالک کامن ویلتھ کے ارکان ہیں جو ماضی میں برطانیہ کی کالونی رہ چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی /برطانیہ