قبضہ مافیامنشا بم اچانک سپریم کورٹ پہنچ گیا

قبضہ مافیامنشا بم اچانک سپریم کورٹ پہنچ گیا
قبضہ مافیامنشا بم اچانک سپریم کورٹ پہنچ گیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمینوں پر قبضوں کے حوالے سے مشہور لاہور کا منشا بم اچانک سپریم کورٹ پہنچ گیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ دنوں قبضہ مافیا منشا بم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے بعد منشا بم اور اس کے بیٹے منظر عام سے غائب ہوگئے تھے۔ پولیس بھی ملزمان کو ڈھونڈنے میں ناکام ہوگئی تھی تاہم آج (پیر کو) منشا بم اچانک سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ منشا بم نے عدالت نے موقف اپنایا کہ اس نے کسی کی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا ، شہباز شریف نے سیاسی بنیادوں پر ان کے خلاف مقدمات درج کیے۔ وہ  پولیس سے چھپ کر گرفتاری دینے سپریم کورٹ آیاہے۔ خیال رہے کہ منشا بم پر مختلف نوعیت کے 70 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /سیاست