آسٹریلیا کیخلاف دوسرے میچ میں فخر زمان کے علاوہ کس کھلاڑی کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان ہے؟ ایسا نام سامنے آ گیا کہ آسٹریلین بھی گھبرا جائیں گے، جان کر آپ کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اوپنر فخر زمان کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان تو کپتان سرفراز احمد نے کر دیا ہے تاہم اب یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فاسٹ میر حمزہ کو بھی ٹیسٹ کیپ دئیے جانے کا امکان ہے۔
فخر زمان ایشیاءکپ میں بری طرح ناکام ہوئے تھے جبکہ لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر میر حمزہ پہلی بار پاکستان کیلئے انٹر نیشنل میچ کھیلیں گے۔پاکستانی ٹیم دوسرا ٹیسٹ کھیلنے دبئی سے ابوظہبی پہنچ چکی ہے، ہفتے کو فخر زمان پریکٹس کیلئے گراؤنڈ پہنچے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا تھا۔
فخر زمان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کہا جا رہا ہے کہ میر حمزہ کو وہاب ریاض کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا جو پہلے ٹیسٹ میچ میں کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے تھے۔