منشا بم سپریم کورٹ میں پیش، حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی

منشا بم سپریم کورٹ میں پیش، حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی
منشا بم سپریم کورٹ میں پیش، حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)زمینوں پر قبضے الزام میں مطلوب منشا بم پہنچ گیا ،منشابم سپریم کورٹ کی عدالت نمبر ایک میں موجودہے اور حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ۔
وکیل منشا بم کا کہناہے کہ توقع ہے چیف جسٹس پاکستان سماعت کریں گے۔منشا بم گرفتاری کیس کھلی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر ہونے کا امکان ہے ،منشا بم کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان سے تاحال ملاقات نہیں ہوئی،کہا گیا ہے آپ کمرہ عدالت میں انتظار کریں ،منشا بم نے بتایا کہ کہا گیا ہے اگردرخواست سماعت کیلئے مقرر ہوئی تو آگاہ کردینگے،منشا بم نے الزام عائد کیا ہے کہ تفتیشی افسر میرے ساتھ ذاتی عناد رکھتا ہے ،عدالت سے استدعاکروں گا تفتیش کیس کسی اور افسر کے سپرد کی جائے ۔