کل سامنے آگیا حکومت کی 50 روزہ کارکردگی کیسی ہے،خورشید شاہ

کل سامنے آگیا حکومت کی 50 روزہ کارکردگی کیسی ہے،خورشید شاہ
کل سامنے آگیا حکومت کی 50 روزہ کارکردگی کیسی ہے،خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کل سامنے آگیا حکومت کی 50 روزہ کارکردگی کیسی ہے، سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ گالم گلوچ سے ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی،حکومت نے ناکام معاشی پالیسیاں دی ہیں،ان کا کہناتھا کہ قانون کوذاتی مقاصدکیلئے استعمال کیاجائےگاتواس کی حیثیت نہیں رہے گی، نیب،ایف آئی اے اورایف بی آرکے ذریعے دباو¿ڈالاجاتاہے،ٹیکسزبڑھ رہے ہیں،کاروبارٹھپ ہوگیاہے،ڈالراوپرچلاگیاہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں معاشی صورتحال سے عوام خوف زدہ ہیں، سپیکرنے کہاہے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرجاری کریں گے،
اگرسپیکرایوان کویرغمال بناکرچلائیں گے توپارلیمنٹ کاچلنا بہت مشکل ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں 80 لاکھ افرادکوگھرکی ضرورت ہے، حکومت گھربنانے کیلئے قرض دے رہی ہے، کارکردگی دکھانے کیلئے حکومت نے خود 100روزہ پلان کااعلان کیا۔