احتساب عدالت،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے 3 پلاٹ فروخت کرنے کے احکامات جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے 3 پلاٹ فروخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، احتساب عدالت نے تینوں پلاٹس کے اختیارات صوبائی حکومت کودےدیئے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے اسحاق ڈار کے تینوں پلاٹوں کی قرقی کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی،جس میں کہا گیا ہے کہ ایک پلاٹ علی مصطفی ڈار ،ایک تبسم ڈار اور اسحاق ڈار کے نام پر ہے،اسحاق ڈار کی گاڑیاں نہیں مل سکی تلاش جاری ہے،احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے تینوں پلاٹ فروخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے،عدالت نے 2 ،2 کنال کے تینوں پلاٹ صوبائی حکومت کی تحویل میں دینے کا حکم دیدیا۔