پی پی 27 جہلم،پی ٹی آئی امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور

پی پی 27 جہلم،پی ٹی آئی امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور
پی پی 27 جہلم،پی ٹی آئی امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور

  


جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی پی 27 جہلم میں پی ٹی آئی امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی گئی،ووٹوں کی دوبارہ گنتی کل آراوکیمپ آفس میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخاب میں پی پی 27 میں ن لیگ کے حاجی ناصر 61 ہزار 542 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے راجہ شاہ نوازنے 60 ہزار 886 ووٹ حاصل کئے۔پی ٹی آئی رہنما نے ن لیگ کے امیدوار کی معمولی برتری ر دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر کی جس کو منظور کر لیا گیا،ووٹوں کی دوبارہ گنتی کل آراوکیمپ آفس میں ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /جہلم