بہنوں کے گھر برباد ہونے سے کیسے بچائے جاسکتے ہیں؟ اہم ترین سماجی مسئلے کا روحانی وظیفہ آپ بھی جانئے

بہنوں کے گھر برباد ہونے سے کیسے بچائے جاسکتے ہیں؟ اہم ترین سماجی مسئلے کا ...
بہنوں کے گھر برباد ہونے سے کیسے بچائے جاسکتے ہیں؟ اہم ترین سماجی مسئلے کا روحانی وظیفہ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شاہدنذیر چودھری)میری بہن کی شادی چچا زاد سے ہوئی لیکن بعد میں دونوں میں ناچاقی ہوگئی ۔میری بہن نے بیالوجی میں ایم ایس سی کی ہے جبکہ بہنوئی کی تعلیم ایف اے ہے،مسئلہ تعلیم کا اس وقت دور ہوسکتا ہے جب گھر میں پیسہ بھی آئے۔بہنوئی اپنے والد کے ساتھ کپڑے کی دوکان پر بیٹھاتھا لیکن والد سے بھی لڑ کر وہ کسی دوست کے ساتھ کاروبار کرنے لگااور وہ بھی نہ چل سکا جس سے گھر یلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا جبکہ اسکے والد نے اسکو عاق کر دیا ۔بہنوئی نے اسکا دوشی میری بہن کو ٹھہرایا کہ یہ ساری ناکامیاں اور نحوستیں اسکی وجہ سے ہوئی ہیں۔اب بہن ہمارے پاس ہے ،بچے ساتھ لے آئی ہے ۔بہنوئی نے چھ ماہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا نہ چچا درمیان میں پڑتے ہیں۔استخارہ کرکے بتا دیں کہ ہماری بہن کا کیا بنے گا اور اس کے لئے تسبیح بھی بتادیں کہ اسے پڑھیں تو طلاق نہ ہو۔بہن طلاق نہیں چاہتی ۔(عبدل جبار،سکھر )
جواب ۔آپ کا مسئلہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے ۔ہر دوسرے تیسرے گھر میں ایسے مسائل جنم لیتے ہیں ،عدالتوں میں جائیں یا مصالحتی کونسلوں میں ،ایسے مسائل کا انبار بڑھتا جارہا ہے ۔اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بزرگوں میں شفقت اور پدرانہ احساس ختم ہوگیا ہے ۔بچوں کو سمجھانے کا وہ درست طریقہ نہیں اپناتے،یہ صبر آزما اور مشکل وقت ہوتا ہے ۔خاص طور پر خاندانی رشتوں میں ایسا بگاڑ آجائے تو خاندان ہی ٹوٹ جاتے ہیں ۔آپ خاندان کے دیگر افراد سے رابطہ کرکے بہنوئی کو سمجھانے کی کوشش کریں اور مل جل کر اسکا مشکل وقت میں ساتھ دیں ۔استخارہ کی رو سے وہ اچھا انسان ہے اور حالات کی ستم ظریفیوں سے پریشان ہوگیا ہے ۔اسکی ہمت آپ مل کر بڑھائیں۔آپ کی بہن پڑھی لکھی ہیں ،انہیں کہیں ٹیوشن پڑھانا شروع کردے یا جو کوئی اور ہنر آتا ہے تو اسے آزمائے ۔بہن سے کہیں کہ وہ روزانہ ’’ یا قابض ‘‘ گیارہ سو بار دل میں پڑھ کر اپنے شوہر کی واپسی اور اصلاح کے لئے دعا کرے ۔کم از کم اکیالیس دن لگاتار پڑھے ۔اس کے علاوہ ’’یا ملک یا رزاق‘‘ تین سو تیرہ بار دل میں پڑھ کر رزق کی بندش دور کرنے کے لئے دعا کیا کرے ،ان شا اللہ اصلاح ہوگی ۔ ۔(استخارہ کے ذریعے ہر طرح کے معاملات کے حل میں رہ نمائی حاصل کرنے کے لئے اپنا نام ،والدہ کا نام ،شہر،کاروبار ،عمر مفصل سوال لکھ کر ای میل کریں ،جواب باری آنے پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com )

مزید :

روشن کرنیں -