”منشی منشی کہنے والے لا علم ہیں کہ میرے والد 1969میں پنجاب یونیورسٹی سے ۔۔۔“اسحاق ڈار کے بیٹے نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

”منشی منشی کہنے والے لا علم ہیں کہ میرے والد 1969میں پنجاب یونیورسٹی سے ...
”منشی منشی کہنے والے لا علم ہیں کہ میرے والد 1969میں پنجاب یونیورسٹی سے ۔۔۔“اسحاق ڈار کے بیٹے نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )عام انتخابات سے قبل جب سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر تنقید کر رہی تھیں تو اس وقت مخالفین نے اسحاق ڈار کو منشی کہہ کر طنز کرنا شروع کردیا تاہم اب اس طنز پر اسحاق ڈار کے بیٹے نے ایسا جواب دیا ہے کہ ناقدین بھی اپنا منہ چھپاتے پھریں گے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسحاق ڈار کے بیٹے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد علی ڈار نے کہا کہ منشی منشی کہنے والوں کی لا علمی پہ افسوس۔ رزق بانٹنے اور عزت دینے والا اللہ ہے۔ اسحاق ڈار وہ شخص ہیں جو 1969 میں پنجاب یونیورسٹی سے ٹاپ کر کے 1974 تک برطانیہ سے چارٹرڈ اکاونٹنٹ بن چکے تھے اور 25 سال کی کم عمری میں برطانوی ٹیکسٹائل گروپ کے ڈائریکٹر تھے۔

اس پر عبد الشکور نے کہا سر انشا اللہ ان کو اسحاق ڈار صاحب کے پاﺅں پکڑنے پڑیں گے


طلحہ باجوہ نے کہا کہ یہ لوگ معا فیاں مانگیں گے


صلار شعیب نے کہا کہ علی بھائی اب ڈار صاحب کی قدر آرہی ہے عوام کو جب سے ایک ایم بی اے پاس اینگرو دیوالیہ کروانے والے کے ہتھے چڑھے ہیں

مزید :

قومی -