3بہنوں کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

3بہنوں کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر ...
3بہنوں کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خانپور میں 3 بچیوں کے اغواء کی کوشش ناکام، علاقہ مکینوں نے مبینہ اغواء کار کی درگت بنا ڈالی، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔


اب تک نیوز کے مطابق خانپور میں تین بہنوں کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کی کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنا دی،مبینہ اغواء کار کو اہل علاقہ نے شک کی بنا پر پکڑا اور خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔ مبینہ اغواء کار نے سٹیلائٹ ٹاؤن کی رہائشی بہنوں صبا، مقدس اور ماہ نور کے مبینہ اغواء کی کوشش کی تھی، مبینہ اغواء کار کا نام رمضان ہے جس کا تعلق خان پور کے چک 37 پی سے ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -