”میری جان کو خطرہ ہے، یہ لوگ مجھے قتل کر دیں گے“ منشاءبم نے گرفتار ہوتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ چیف جسٹس بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) قبضہ مافیا منشاءبم ضمانت کے حصول کیلئے سپریم کورٹ پیش ہوا تو پولیس نے اسے گرفتار کر لیا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایسی بات کہہ دی کہ چیف جسٹس بھی حیران پریشان رہ جائیں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس نے منشاءبم کو سپریم کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کیا تو اس نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور خدشہ ہے کہ مخالفین مجھے قتل کر دیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے منشاءبم کو گرفتار کرنے کا حکم دے رکھا تھا تاہم پولیس اس میں ناکام رہی اور آج منشاءبم خود ہی سپریم کورٹ پیش ہو گیا جسے احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
منشا بم اور اس کے بیٹوں پر لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں زمینوں پر غیرقانونی قبضے کا الزام ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں ایک عام شہری کی جانب سے درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس کی سماعت کے دوران پولیس نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا تھا کہ منشابم کے خلاف 70 مقدمات درج ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے منشا بم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے جس کے بعد 14 اکتوبر کو پولیس نے منشا بم کے بیٹے فیصل منشا کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ فرار ہوگیا۔منشا بم گرفتاری دینے آج اچانک سپریم کورٹ پہنچ گیا تھا جہاں اس نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔