اگر ہم پر کوئی پابندی لگائی تو پوری دنیا نتائج کی ذمہ دار خود ہوگی۔۔۔ سعودی عرب نے امریکہ کو سنگین دھمکی دے دی

اگر ہم پر کوئی پابندی لگائی تو پوری دنیا نتائج کی ذمہ دار خود ہوگی۔۔۔ سعودی ...
اگر ہم پر کوئی پابندی لگائی تو پوری دنیا نتائج کی ذمہ دار خود ہوگی۔۔۔ سعودی عرب نے امریکہ کو سنگین دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے مبینہ قتل سے شروع ہونا والا جھگڑا پہلے ہی سعودی عرب اور ترکی کے درمیان سخت کشیدگی کا سبب بن چکا ہے۔ اب اس معاملے میں امریکا بھی کود پڑا ہے اور اس کے ساتھی مغربی ممالک نے بھی سعودی عرب کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی دھمکی دے ڈالی ہے۔ ان دھمکیوں کا سعودی عرب نے بھی انتہائی سخت جواب دیا ہے، مگر یہ جواب ایسا ہے کہ اس کے اثرات صرف امریکا یا اس کے دوست مغربی ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ساری دنیا متاثر ہو گی۔
نیوز ویب سائٹ Haaretz کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اگر لاپتہ صحافی کے معاملے پر دیگر ممالک نے مملکت کو اقتصادی پابندیوں کا نشانہ بنایا تو سعودی عرب اس کا بہت سخت جواب دے گا، یعنی سعودی عرب پر پابندیاں لگیں تو اس کا جواب تیل کی قیمت میں بھاری اضافے کی صورت میں آئے گا۔ سعودی حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سعودی معیشت کا عالمی معیشت میں اہم اور بااثر کردار ہے۔
رپورٹ میں اعلٰی سعودی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ”مملکت اپنے خلاف کئے جانے والے کسی بھی اقدام یا دھمکی کو مکمل طور پر رد کرتی ہے، چاہے یہ اقتصادی پابندیوں کی دھمکی ہو، سیاسی اثر ورسوخ استعمال کرنے کی کوشش، یا غلط الزامات کو بار بار دہرایا جانا۔ مملکت کی جانب سے یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ اگر ہمارے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا تو ہم جواب میں اس سے بڑا ایکشن لیں گے۔“
واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کے روز ترک شہر استنبول میں واقعی سعودی سفارتخانے میں گئے تھے لیکن مبینہ طور پر وہ قونصل خانے سے واپس نہیں نکلے۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی کو سعودی قونصل خانے کے اندر قتل کرکے لاش ٹھکانے لگادی گئی ، لیکن سعودی حکومت نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -