قیام امن کے لئے پاک بھارت بات چیت ہونی چاہیے: سابق چیف’’ را ‘‘ امرجیت سنگھ دلت
نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے سابق چیف امرجیت سنگھ دلت نے کہا ہے کہ امن کے قیام کے لیے پاکستان اور بھارت کو بات کرنی چاہیے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق امرجیت سنگھ دلت کا کہناتھا کہ اگر کوئی مشکل درپیش ہو تو چیمپئینز جو انسانوں کے بہت قریب ہیں وہ بھی بات کرلیتے ہیں لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو امن کے لیے اپنے پڑوسی پاکستان سے مذاکرات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پاکستان اور بھارت کے درمیان اس محاذ آرائی کا خاتمہ چاہتے تھے ، اور اب دوسرا واجپائی ملنے میں بہت وقت لگے گا۔