”یہ وہ ہی گاڑی ہے جو ۔۔۔“وزیراعظم عمران خان کے قافلے کی ویڈیو دیکھ کر احسن اقبال نے ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی معاملات سادگی سے چلانے کی ہدایت کر رکھی ہے اورحکومتی دعویٰ ہے کہ اس سادگی مہم کے تحت وزیراعظم ہاوس کے ملازمین کی تعداد بھی کم کردی ہے ،وزیراعظم ہاوس میں موجود پرتعیش گاڑیاں اور بھینسیں بھی نیلام کردی ہیں ۔وزیر اعظم ہاوس کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی حکومتی اخراجات کم کیے ہیں تاہم حکومتی وزرا کا سیکیورٹی پر وٹو کول کم نہ ہو سکا ۔آج بھی وزیراعظم کے سیکیورٹی پروٹوکول نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا ۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جب عمران خان ووٹ دینے کے لیے بنی گالا سے نکلے تو ان کی سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں کو دیکھ کر سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ۔ڈاکٹر عاصم نامی شخص نے ویڈ یو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ عمران خان بنی گالا سے موٹر سائیکل پر ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں ۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر احسن اقبال بھی چپ نہ رہ سکے اور حیران کن نشاندہی کردی ۔انہوں نے کہا کہ بالکل یہ ہی بی ایم ڈبلیوگاڑیاں وزیراعظم نوا زشریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی استعمال کرتے رہے ہیں ،سادگی اور تبدیلی کہاں ہے؟
ویڈیو دیکھیں