ملتان ایئرپورٹ پر ماں، بیٹے سے 900 گرام آئس برآمد
ملتان(صباح نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر ماں بیٹے کے سامان سے 900 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے نجی ایئرلائن کی پرواز پی کے 870 سے جدہ جانے والے ماں اور بیٹے کو ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا،ملتان ائیر پورٹ پر اے این ایف کی تلاشی کے دوران فیاض حسین اور ان کی والدہ اقبال بی بی کے سامان سے 900 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔اے این ایف کے مطابق ملزمان نے آئس ہیروئین نمکو کے پیکٹس میں چھپا رکھی تھی، گرفتار ملزمان کو اے این ایف نے سیل منتقل کر دیا جہاں ان سے مزید تفتیش ہو رہی ہے۔