ایم کیو ایم کے پاﺅں تلے سے زمین نکل چکی ہے :مجیب الرحمان شامی

ایم کیو ایم کے پاﺅں تلے سے زمین نکل چکی ہے :مجیب الرحمان شامی
ایم کیو ایم کے پاﺅں تلے سے زمین نکل چکی ہے :مجیب الرحمان شامی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات نے بتا دیاہے کہ ایم کیوایم کے پاﺅں تلے سے زمین نکل گئی ہے ، ضمنی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ہم انتخابات میں بھی زیادہ زیر و زبر نہیں ہوا تھا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن پر اعترضات کئے جارہے تھے لیکن ضمنی انتخابات نے بتا دیاہے کہ ایم کیو ایم کے پاﺅں تلے سے زمین نکل گئی ہے ، کراچی میں تحریک انصاف نے اپنا وجود منوالیاہے اور وہ کراچی میں ایک حقیقت کے طور پر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات پر کسی سیاسی پارٹی نے کوئی اعتراضات نہیں کیا اور اس کے برعکس عام انتخابات پر اعتراضات کئے گئے تھے، عام انتخابات میں بھی جو ووٹ پڑے ان میں بھی کوئی زیادہ زیر و زبر نہیں ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف بڑی جماعتیں بن کر ابھری ہیں اور اگر تحریک انصاف کے ساتھ ان کی اتحادی جماعت ق لیگ کوبھی شامل کرلیا جائے تو ان کی عددی اکثریت مسلم لیگ ن سے بہتر ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمایوں اختر خان سیاسی میدان سے بڑے عرصے سے آﺅٹ تھے لیکن انہوں نے بڑی شدت سے انتخابی مہم چلا کر ثابت کردیاہے کہ وہ میدان میں واپس آگئے ہیں اور تحریک انصا ف کولاہور میں ایک سرگرم سیاسی کارکن میسر آگیاہے ۔

مزید : قومی