شاہ رخ کے دوست پر اداکارہ کو شراب پلا کر ریپ کا الزام
ممبئی (یواین پی)شاہ رخ خان کے قریبی دوست فلمساز اور پروڈکشن کمپنی کے مالک 60 سالہ کریم مورانی پر 25 سالہ اداکارہ نے نشہ دینے کے بعد ریپ اور بلیک میل کرنے کا الزام عائد کردیا۔
حیدرآباد دکن کی ایک نوجوان اداکارہ کے مطابق کریم مورانی نے انہیں اس وقت پہلی بار زبردستی منشیات دیکر ’’ریپ‘‘ کا نشانہ بنایا جب وہ محض 21 سال کی تھیں،اسی اداکارہ نے کریم مورانی کیخلاف گزشتہ برس جنوری میں شراب اور نشہ دیکر متعدد بار ریپ کرنے ، تشدد کرنے اور بلیک میل کرنے کا مقدمہ بھی دائر کرایا تھا۔واضح رہے کہ کریم مورانی کی بیٹی زویا مورانی بھی اداکارہ و ہدایتکارہ ہیں جبکہ زویا مورانی مذکورہ اداکارہ کی گہری دوست ہیں جسے ان کے والد نے بلیک میل اور ریپ کا نشانہ بنایا۔