کراچی ،ڈمپر کی پولیس موبائل کو ٹکر،2 پولیس اہلکار زخمی
کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقہ ناردرن بائی پاس پر ڈمپر نے پولیس موبائل کو ٹکر ماردی،حادثہ کے نتیجہ میں2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق منگھو پیر تھانہ کے اے ایس آئی عامر ملک اور کانسٹیبل اسامہ کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے تیز رفتار ڈمپر نے پولیس موبائل کو ٹکر ماردی زخمی پولیس اہلکاروں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ڈمپر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے ، تاہم پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔