امریکی وزیر دفاع کو اْن کے عہدے سے برطرف کیا جا سکتا ہے: ٹرمپ کاعندیہ

امریکی وزیر دفاع کو اْن کے عہدے سے برطرف کیا جا سکتا ہے: ٹرمپ کاعندیہ
امریکی وزیر دفاع کو اْن کے عہدے سے برطرف کیا جا سکتا ہے: ٹرمپ کاعندیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وزیر دفاع جم میٹس کو بھی اْن کے عہدے سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ اْنہیں اس بات کی کوئی خبر نہیں کہ جم میٹس عہدہ چھوڑنے والے ہیں۔ تاہم اْنہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ عہدہ چھوڑنے والے ہوں۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر آپ سچ جاننا چاہتے ہیں تو اْن کے خیال میں جم میٹس بڑی حد تک ڈیموکریٹک پارٹی کی ذہنیت رکھتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ میرین کور کے ریٹائرڈ جنرل جم میٹس اچھے انسان ہیں اور اْن کا میٹس کے ساتھ تعلق بہت اچھا رہا ہے۔ تاہم وہ عہدے سے الگ ہو سکتے ہیں کیونکہ ہر کسی کو کسی نہ کسی وقت عہدہ چھوڑنا ہوتا ہے، امریکہ میں ایسا ہی ہوتا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب بھی اْن کی انتظامیہ میں بعض ایسے عہدیدار موجود ہیں جن کے بارے میں وہ پرجوش نہیں ہیں۔ اْنہوں نے اکثر اٹارنی جنرل جیف سیشنز پر تنقید کی مگر اْنہوں نے اب تک اْنہیں عہدے سے نہیں ہٹایا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق جیف سیشنز 2016 کے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں اور وہ اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا امریکہ کے صدر کی حیثیت سے ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تحقیقات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی تھی۔تاہم صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں موجود کسی اختلاف کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اْنہیں ’جعلی خبریں ‘ قرر دیا اور کہا کہ اپنی انتظامیہ میں رد وبدل کرنے کا اْنہیں پورا اختیار حاصل ہے اور اْن کی فہرست میں مزید ایسے لوگ موجود ہیں جو اْن کی انتظامیہ کا حصہ بن کر بہترین کام کر سکتے ہیں۔