حکومت نےضمنی الیکشن میں کسی سطح پرمداخلت نہیں کی ہے:وزیراعظم

حکومت نےضمنی الیکشن میں کسی سطح پرمداخلت نہیں کی ہے:وزیراعظم
حکومت نےضمنی الیکشن میں کسی سطح پرمداخلت نہیں کی ہے:وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نےضمنی الیکشن میں کسی سطح پرمداخلت نہیں کی ہے،ضمنی الیکشن میں تمام جماعتوں کیلئےیکساں مواقع موجودتھے۔


دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کارکردگی سمیت دیگرامورپرغور کیا گیا ہے، وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ضمنی الیکشن میں بعض نشستیں اندرونی اختلافات کےباعث ہارے ہیں،وزراء نے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا، حکومت نےضمنی الیکشن سےقبل ترقیاتی کام نہیں کرائےگئے،اس موقع پروزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں تمام جماعتوں کیلئےیکساں مواقع موجودتھے، حکومت نےضمنی الیکشن میں کسی سطح پرمداخلت نہیں کی ہے، اپنی تمام ترتوجہ عوام کوریلیف دینے پرمرکوزکرنی ہے،ہمیں اپنی خامیوں کی نشاندہی کرنا ہوگی۔

مزید :

Breaking News -قومی -