”جی آپ سب سوال کریں پھر میں جواب دیتا ہوں“ اسلم رئیسانی کے کہنے پر تمام صحافیوں نے سوال کر لئے تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ صحافیوں کی بھی ایسی ہنسی چھوٹی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

”جی آپ سب سوال کریں پھر میں جواب دیتا ہوں“ اسلم رئیسانی کے کہنے پر تمام ...
”جی آپ سب سوال کریں پھر میں جواب دیتا ہوں“ اسلم رئیسانی کے کہنے پر تمام صحافیوں نے سوال کر لئے تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ صحافیوں کی بھی ایسی ہنسی چھوٹی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی کسی سیاستدان کو دیکھتے ہی اس کا انٹرویو کرنے دوڑتے ہیں اور سوالات کی بوچھاڑ کر دیتے ہیں بالخصوص حکومتی نمائندوں سے تو ایسے سخت سوالات کئے جاتے ہیں کہ ان کیلئے جواب دینا ہی مشکل ہو جاتا ہے۔
پاکستان کے معروف سیاستدان اسلم رئیسانی کو ہر کوئی جانتا ہے اور جو نہیں جانتا تھا وہ ان کے مشہور بیان ”ڈگری اصلی ہو یا نقلی، ڈگری ڈگری ہوتی ہے۔“ کے بعد انہیں خوب پہچانتا ہے تاہم اب انہوں نے صحافیوں کیساتھ بھی ایسا ”ہاتھ“ کر دیا ہے کہ خود صحافیوں کیلئے ہنسی روکنا ہی مشکل ہو گیا۔
اسلم رئیسانی کا سامنا ایک جگہ پر صحافیوں کیساتھ ہوا تو وہ مائیک پکڑے جھٹ پٹ ان کے پاس پہنچ گئے۔ اسلم رئیسانی نے بھی جب صحافیوں کی ’فوج‘ دیکھی تو رک گئے تاکہ تمام صحافی اکٹھے ہو جائیں اور یہ دیکھ کر صحافی بھی خاصے خوش ہوئے کہ چلیں ان کے کچھ سوالوں کے جواب کے ملیں گے مگر اگلے لمحے ان کیساتھ کیا ہونے والا ہے؟ یہ تو وہ خود بھی نہیں جانتے تھے۔
ایک صحافی نے ان سے سوال کیا تو اسلم رئیسانی نے بڑے تحمل سے کہا کہ تمام صحافی اپنے اپنے سوال پوچھ لیں، میں ایک ہی مرتبہ سب کو جواب دوں گا۔ یہ سن کر تمام صحافیوں نے باری باری اپنے سوال کئے اور پھر اسلم رئیسانی نے پوچھا کہ کوئی او ر سوال۔۔۔؟ صحافیوں کی طرف سے انکار میں جواب ملنے پر اسلم رئیسانی نے تمام سوالوں کا ایک ہی جواب دیا کہ ”نو کمنٹس“ اور وہاں سے چل دئیے جس پر صحافی بھی بے اختیار قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -