ضمنی انتخابات تحریک انصاف کے لئے بڑا دھچکاہیں:رسول بخش رئیس نے حکومتی بیانیہ کو شکست کی وجہ قراردیدیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کاررسول بخش رئیس نے کہاہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصا ف کوبڑادھچکا لگاہے ، اس کی بڑی وجہ تحریک انصاف کا بیانیہ ہے جووہ حکومت میں آنے کے بعد بھی تبدیل نہیں کرسکی ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار رسول بخش رئیس نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے تحریک انصاف کو سیاسی طور پر ایک بڑا دھچکا لگاہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ تحریک انصاف ابھی تک خود کوتبدیل نہیں کرسکی ،جب حکومت میں آتے ہیں تو ایسے کام کرتے ہیں جس میں لوگوں کی دلچسپی پیدا ہوتی ہے لیکن تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کے بعد بھی اپنا بیانیہ تبدیل نہیں کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کے روایتی سیاستدانوں نے قبول نہیں کیا ، تحریک انصاف ابھی تک پہلے سودن کے ایجنڈے کیلئے راستہ تلاش کررہی ہے ۔