ضمنی الیکشن بلو چستان اسمبلی میں عدم اعتماد کا باعث بن سکتے ہیں :حامد میرنے حکومت کودرپیش ایک بڑے خطرے کی نشاندہی کردی

ضمنی الیکشن بلو چستان اسمبلی میں عدم اعتماد کا باعث بن سکتے ہیں :حامد میرنے ...
ضمنی الیکشن بلو چستان اسمبلی میں عدم اعتماد کا باعث بن سکتے ہیں :حامد میرنے حکومت کودرپیش ایک بڑے خطرے کی نشاندہی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حامد میر نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ بلوچستان میں اس وقت بڑا اپ سیٹ ہوتا نظر آرہاہے ، ضمنی الیکشن کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاسکتی ہے اور اگر بلوچستان میں یہ ہوا تو پھر یہ سلسلہ رکے گا نہیں بلکہ مرکز تک آئے گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں اتنی نشستیں حاصل نہیں کرسکی کہ قومی اسمبلی میں اس کوایک بڑا مارجن حاصل ہوجاتا، اس وقت بلوچستان میں ایک بڑا اپ سیٹ ہوتاہوا نظر آرہاہے ، ضمنی الیکشن میں بی این پی مینگل کو ایک سیٹ ملی گئی ہے اور ایک سیٹ آزاد امیدوار نواب اسلم رئیسانی کوملی ہے جس سے لگتا ہے کہ بی این پی مینگل تحریک انصاف اور نواب اسلم رئیسانی کے ساتھ مل کر بی اے پی کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاسکتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ کام اگر بلوچستا ن میں ہوتاہے تو پھر یہ مرکز میں بھی ہو سکتاہے اس لئے وزیر اعظم عمران خان کو اس بات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

مزید :

قومی -