بیٹوں نے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے آمادہ کیا :ثمر بلور
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور سے کے پی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونیوالی ہارون بلور مرحوم کی بیوہ ثمربلور نے کہا ہے کہ میری کامیابی خیبر پختونخوا میں دیگر خواتین کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا باعث بنے گی ، ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پہلے بیٹوں نے آمادہ کیا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ثمر بلو ر نے کہا کہ مجھے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پہلے میر ے بیٹوں نے کہا اور اس کے بعد میں نے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ مشورہ کیا اور پور ی فیملی نے مل کر الیکشن میں حصہ لیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اے این پی کے کارکنوں کو اپنا خاندان سمجھتی ہوں ، میر ی انتخابی مہم کارکنوں نے خود چلائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میر ے خاتون ہونے سے زیادہ یہ بلورخاندان کی قربانیاں ہیں جو رنگ لائی ہیں اور میرے الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد آئندہ عام انتخابات میں کے پی میں دیگرخواتین بھی الیکشن میں حصہ لیں گی ۔