”میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو بوسہ دوں گا اگر ۔۔۔“نوجوت سنگھ سدھو نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

”میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو بوسہ دوں گا اگر ۔۔۔“نوجوت سنگھ سدھو نے ایسی بات ...
”میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو بوسہ دوں گا اگر ۔۔۔“نوجوت سنگھ سدھو نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

  


ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے سابق کرکٹر اور موجودہ سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ اگرکرتارپور راہداری کھل گئی تو میں جنرل باجوہ کو صرف گلے نہیں لگاﺅں گا بلکہ انہیں بوسہ بھی دوں گا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کو گلے لگانے میں کوئی سازش نہیں تھی، وہ کوئی رافیل طیاروں کی ڈیل تو نہیں تھی اگر کوئی مجھے کہے گا کہ پاکستان کرتارپور راہدری یعنی بابا نانک کی راہداری کھولنے کو تیار ہے اور یہ بات وہ 400 مرتبہ کہہ چکا ہے تو میں جنرل باجوہ کو گلے بھی لگاﺅں گا اور بوسہ بھی دوں گا۔نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے ناقدین کو کہا کہ مجھے ان کی گندی سیاست کی کوئی پروا نہیں ہے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس