حکومت ایکشن کرے گی تو اس کا ردعمل ہوگا ، عظمیٰ بخاری کی وارننگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کا ملین مارچ حکومت گرانے کا پہلا قدم تھا اور حکومت نے نہیں روکا تو کچھ نہیں ہوا لیکن اب اگر حکومت ایکشن کرے گی تو اس کاردعمل ہوگا ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر داخلہ اور تحریک انصاف کے وزرا ، وزیر اعلیٰ کے پی اور معاون خصوصی اطلاعات جس قسم کے بیانات دیکر اشتعال پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں تو کیا حکومتیں ایسے کیا کرتی ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے عمل کا ایک ردعمل ہوتا ہے ، اب اگر حکومت ڈنڈا مارنے کیلئے تیار ہے تو آگے سے بھی ڈنڈا ہی چلے گا جب طاہر القادری ڈنڈ ا لیکر نکلے تھے تو کیا وہ جائز تھا ؟
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ملین مارچ حکومت گرانے کا پہلا قدم تھا اور حکومت نے نہیں روکا تو کچھ نہیں ہوا لیکن اب اگر حکومت ایکشن کرے گی تو اس کاردعمل ہوگا ۔