مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے اعلان کردیا

 مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے اعلان کردیا
 مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے اعلان کردیا

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ مذاکرات کادروازہ ہمیشہ کھلا رکھتے ہیں، مطالبا ت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ایک ماہ سے آزادی مارچ کی تیاری کررہے تھے۔ ہرجماعت اپنی تیاری کے مطابق مارچ میں حصہ لےگی۔سوچ سمجھ کراکتوبرکے مہینے کاانتخاب کیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری،شہبازشریف کوپہلے ہی کہاتھاحلف نہ اٹھائیں۔ہم مطالبات پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کادروازہ ہمیشہ کھلارکھتے ہیں۔

مزید : قومی