’کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ امریکہ اس شام کی حفاظت کرے جس پر ہمارے دشمن کی حکومت ہے لیکن میں۔۔۔‘ ٹرمپ نے دوٹوک اعلان کردیا

’کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ امریکہ اس شام کی حفاظت کرے جس پر ہمارے دشمن کی حکومت ہے ...
’کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ امریکہ اس شام کی حفاظت کرے جس پر ہمارے دشمن کی حکومت ہے لیکن میں۔۔۔‘ ٹرمپ نے دوٹوک اعلان کردیا

  



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی کے کردوں کے خلاف شام میں جاری آپریشن کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا۔

امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ امریکہ 7 ہزار میل دور اس شام کے بارڈر کی حفاظت کرے جس پر ہمارے دشمن بشار الاسد کی حکومت ہے۔ یہی لوگ جو چاہتے ہیں کہ شام کی سرحدوں کی حفاظت کی جائے وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ کردوں کو بھی بچایا جائے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ اس سب کے بجائے اپنے ملک کی اس جنوبی سرحد کی حفاظت کو ترجیح دیں گے جو امریکہ کے ساتھ لگتی ہے اور امریکہ کا حصہ ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کی آمد میں بہت زیادہ کمی آئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی