حافظ حمد اللہ نے کارکنوں کے ڈنڈے اٹھانے کا مقصد بتادیا

حافظ حمد اللہ نے کارکنوں کے ڈنڈے اٹھانے کا مقصد بتادیا
حافظ حمد اللہ نے کارکنوں کے ڈنڈے اٹھانے کا مقصد بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جنہوں نے ڈنڈے اٹھائے ہوئے ہیں وہ ہمارے رضا کار ہیں جو جلسے میں انتشار کوروکتے ہیں اور نظم وضبط کا خیال کرتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ وہ ڈنڈے کا استعمال کرے کیونکہ وہ ڈنڈے کے زور پر حکومت میں آئی ہے جنہوں نے ڈنڈے اٹھائے ہوئے ہیں وہ ہمارے رضا کار ہیں جو جلسے میں انتشار کوروکتے ہیں اور نظم وضبط کا خیال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے رضا کار مولانا فضل الرحمان کو احتراماًسلامی پیش کرتے ہیں ، اس کو کوئی اور معنی پہنانا درست نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا اور کے پی میں ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے گھر جانے کا مطالبہ کرتے ہیں اور یہ مطالبہ ہمارا حق ہے ۔

مزید : قومی