بلوچستان یونیورسٹی، طلبہ کی خفیہ کیمروں کے ذریعے نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف
کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء کی خفیہ کیمروں کے ذریعے نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے، ویڈیوز بنانے پر وائس چانسلر کے سٹاف آفیسر کو بھی سیکیورٹی حکام نے گرفتار کرلیا ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق یونیورسٹی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
کے سیکیورٹی اور سرویلنس سیکشن انچارج کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 200سے زائد سٹاف سے تفتیش بھی جاری ہے،ترجمان بلوچستان حکومت نے واقعہ میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے کے مطابق یونیورسٹی سیکیورٹی برانچ افسر اور سرویلنس انچارج کو بھی اس معاملے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کے سیکیورٹی اور سرویلنس سیکشن کے اہلکاروں نے طالبات کو بلیک میل کیا جبکہ یونیورسٹی میں خفیہ کیمرے کی مدد سے ان کی ویڈیوز بنائی گئیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار اہلکاروں سے ہراساں اور بلیک میلنگ کی ویزیوز بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیک میل کئے گئے طلباء میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے، مزید یہ کہ دوران تفتیش وائس چانسلر کے سٹاف آفیسر سے بھی نازیبا مواد برآمد کیا گیا ہے۔
بلوچستان یونیورسٹی