جامعہ زکریا ‘ پلانٹ پروٹیکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ چائنا کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
ملتان ( سٹاف رپورٹر)بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ اورک اور پلانٹ پروٹیکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ گینگڈانگ اکیڈیمی ایگری کلچر سائنسز گینگڈانگ چائنا کے درمیان ” کراپ پروٹیکشن “ پر ہونے والی مفاہمتی یادداشت پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے دستخط کیے اس موقع پر ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق اور ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ انٹامالوجی ڈاکٹر قمر سعید بھی (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
موجود تھے وائس چانسلر نے کہاکہ چین دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے اپنی محنت ، سائنسی تحقیق اور تکنیکی مہارت کی بنیاد پر نہ صرف ترقی کرکے صف اول کے ملکوں میں شامل ہوا ہے بلکہ ہر قسم کے دباﺅ کا بھی مقابلہ کیا ہے انہو ںنے کہاکہ ہمارے طالب علموں سائنس دان اور سوشل سائنٹسٹ چین سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں دونوں اداروں کی طرف سے اساتذہ کی ریسرچ کو فروغ دیاجائے گااور چائنا گورنمنٹ کی طرف سے پوزیشن ہولڈرز کو سکالرشپس دیے جائیں گے
دستخط