جمشید دستی کی فری بس چلانے والے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے پولیس ان ایکشن

  جمشید دستی کی فری بس چلانے والے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے پولیس ان ایکشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) جمشیددستی کی فری بس چلانے والے ڈرائیورکوپکڑنے کے لیئے پولیس تھانہ شاہ جمال کا ڈرائیورکے گھردھاوا خواتین کی بے حرمتی ،گالم گلوچ ڈی پی اومظفرگڑھ نوٹس لیں۔فاطمہ بی بی تفصیل کے مطابق عوامی راج فری بس سروس چلانے والے ڈرائیورمجاہھدکھوکھر(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کی گرفتاری کے لیئے گزشتہ رات پولیس تھانہ شاہ جمال کی بھاری نفری چادر چار دیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے ڈرائیورکے گھرواقع مہرپورگھس گئی خواتین کے ساتھ بدتمیزی اورگالم گلوچ کرنے کے علاوہ چھوٹے بچوں کوہراساں کیا،چیخ وپکارکی آوازسن کر محلہ کے درجنوں افرادموقع پرآگئے جس پرایس،ایچ او شاہ جمال برہم ہوئے اور لوگوں کوبھگادیا جبکہ ڈرائیور مجاھدکھوکھرکی بیوی فاطمہ بی بی نے اپنی بہو نجات بی بی اور بیٹے زاہد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ وہ غریب لوگ ہیں محنت مزدوری کرتے ہیں اس کاشوہر جمشیددستی کی فری بس کی ڈرائیوری کرتاہے گزشتہ کچھ روزقبل پولیس نے فری بس اپنے قبضہ میں لے کرتھانہ میں بندکردی بس کیوں پکڑی گئی انہیں کچھ معلوم نہیں اب ایس ایچ او شاہ جمال روزانہ رات کواس کے گھرریڈکرتے ہیں گھرکے دریاں دروازے توڑدیئے گئے ہیں ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیاجارہاہے جیسے ہم کوئی دہشت گرد ہیں۔فاطمہ بی بی نے بتایاکہ ایک معمولی ڈرائیورکی گرفتاری کے لیئے پولیس کا رات میں تین،تین مرتبہ ریڈکرناسمجھ سے بالاتر ہے۔فاطمہ بی بی نے آر پی او۔ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل کی ہے کہ پولیس تھانہ شاہ جمال کو انہیں ناجائزطورپہ ہراساں کرنے سے روکاجائے وگرنہ دیگروہ اپنے بچوں سمیت کچہری چوک مظفرگڑھ میں بھوک ہڑتال کیمپ لگائیں گی۔
فری بس سروس