جوبلی لائف نے پہلی کینسر انشورنس پراڈکٹ کو متعارف کرادیا
کراچی (پ ر) پاکستان میں نجی شعبے کے سب سے بڑے لائف انشورنس ادارے جوبلی لائف انشورنس نے ملک میں پہلی بار کینسر انشورنس پراڈکٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تاریخی اعلان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کے اپنی نوعیت کے پہلے پنک ڈے ٹی 20 میچ کی مناسبت سے کیا گیا جس کا انعقاد جوبلی لائف انشورنس نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پنک ربن ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا۔ اس کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں کینسر سے متعلق آگہی پھیلانا ہے جس کی اہمیت کا اعتراف موقع پر موجود اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بھی کیا۔جوبلی لائف انشورنس کی جانب سے یہ تاریخ ساز سرگرمی عالمی سطح پر پورے پنکٹوبر (Pinktober)مہینہ جاری رہنے سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد چھاتی کے کینسر سے متعلق آگہی پھیلانا ہے۔ اس سلسلے میں آگہی پھیلانے کے لئے تمام اسپانسرز نے اپنے برانڈ کلرز کو پنک رنگ سے ظاہر کرکے آگہی پھیلانے میں تعاون کیا۔ جوبلی لائف کی طرف سے پنک ربنز اور ملبوسات کی شکل میں کاوشیں پورے اسٹیڈیم میں نظر آئیں۔ اس کے علاوہ دیگر چیزوں میں آرائشی سامان کے ساتھ وہاں موجود کھلاڑیوں، حکومتی اور میچ حکام، مشہور شخصیات، کمنٹیٹرز، اسپانسرز اور شائقین نے بھرپور انداز سے شرکت کی۔ جوبلی لائف کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی یہ پراڈکٹ عام کینسر سے لیکر انتہائی نایاب اقسام کے کینسر سمیت مختلف اقسام کی بیماریوں کا وسیع پیمانے پر احاطہ کرتی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے جوبلی لائف لوگوں کی دیکھ بھال کا وعدہ برقرار رکھنے والی کمپنی کے طور پر سامنے آتی ہے جسے دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کو درپیش مسائل سے آگاہی ہے۔کینسر انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ 48 ہزار افراد میں کینسر کی بیماری سامنے آتی ہے اور تقریبا ایک لاکھ ایک ہزار افراد کینسر کے باعث دم توڑ دیتے ہیں۔ اس خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے جوبلی لائف نے یہ پلان ان بدقسمت کسٹمرز کے لئے تیار کیا ہے جن میں اس بیماری کی تشخیص ہوتی ہے اور وہ ضرورت کے مطابق دیکھ بھال اور علاج کرانے کے اہل ہوں گے جبکہ ان کے مالی اخراجات کا خیال رکھا جائے گا۔ اس پلان میں بعض اہم فائدے موجود ہیں جن میں جامع کوریج، ابتدائی سطح پر کینسر کے تدارک میں سہولت، کوریج کی میعاد بڑھا کر 65 سال، پلان کی مدت کے لئے باسہولت انتخاب اور کم قیمت کے پریمیئمز شامل ہیں۔