پولیس کی پھرتیاں، کچرے کو جواز بنا کر دکاندار کو گرفتار کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے علاقے صدر موبائل مارکیٹ میں پولیس نے کچرے کو جواز بنا کر کارروائی کرتے ہوئے دکاندار کو گرفتار کرلیا۔کراچی الیکٹرونکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے صدررضوان عرفان نے بتایاکہ دکاندار اپنی دکان میں کام میں مصروف تھا، ہوا چلنے سے پلاسٹک کا چھوٹا سا ٹکڑا دکان میں چلا گیا، پولیس اور مختیار کار نے کچرے کا جواز بنا کر دکاندار کو گرفتار کرلیا۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ اداروں نے دکاندار کی ایک نہ سنی اور مقدمہ درج کرلیا۔رضوان عرفان کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، دکانداروں کو ایسے ہراساں کیا گیا تو وہ کام کیسے کریں گے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچرے سے متعلق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا سخت دباؤ ہے، سخت احکامات کی وجہ سے مقدمات درج کرنا پڑرہے ہیں۔