پانچویں ڈاؤ یونیورسٹی ڈائس ہیلتھ نمائش کاآغاز

    پانچویں ڈاؤ یونیورسٹی ڈائس ہیلتھ نمائش کاآغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، امریکی ڈائس فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پانچویں شُعبہئ طب میں ہونے والی جدید تحقیقات و ایجادات پر دو روزہ بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کررہی ہے جو مورخہ 16 سے 17 اکتوربر کوکراچی ایکسپوسینٹر میں جاری رہے گی۔ گذشتہ چار کامیاب نمائش کے بعد ڈاؤ یونیورسٹی یہ پانچویں نمائش منعقد کررہی ہے جس میں 40 سے زائد جامعات اور کالجوں کے طلباء و طالبات 350 طبی تحقیقی پروچیکیٹ پیش کررہے ہیں۔اس دو روزہ نمائش کے انعقاد کا مقصدصحت عامہ سے متعلق طبی آلات اور مختلف پروجیکٹ کو نہ صرف متعارف کرنا بلکہ تحقیقی منصوبوں کے ذریعے ملک کی صحت کے شعبے میں انقلابی تبدلیاں لانا ہے۔ اس سے ملک کو نہ صرف معاشی اور اقتصادی فائدہ حاصل ہوسکے گابلکہ ترقی پزیر ممالک میں اس کا شمار ہوسکے گا۔ اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے اس نمائش کی اہمیت و افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباؤطا لبات کی جانب سے صحت پر نئی ایجادات سے ملک کی صحت کی صورتحال کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔