مردان،گراں فروشوں کیخلاف کارروائی 6 گرفتار،2 لاکھ 89 ہزار جرمانہ

  مردان،گراں فروشوں کیخلاف کارروائی 6 گرفتار،2 لاکھ 89 ہزار جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) محکمہ خورا ک نے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤئن کرتے ہوئے 6دکانداروں کو گرفتارکرکے 2لاکھ 89ہزار سے زائد جرمانے وصول کرلئے صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی کی ہدایت پر ڈویژنل اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر امتیاز محمد خان کی نگرانی میں گذشتہ دوہفتوں کے دوران فوڈ ٹیم نے گرانفروشوں اورملاوٹ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مردان کے مختلف بازاروں میں چھاپے مارکر 258دکانیں چیک کیں جن میں 58کوقصوروار ٹہرایاگیا اور زائد قیمتیں وصول کرنے پر6گرانفروشوں کو موقع پرگرفتارکرلیاگیا گرانفروشوں سے 2لاکھ1 3ہزار جرمانہ وصول کیاگیا محکمہ خوراک کی خصوصی ٹیم نے ضلع صوابی میں 135دکانداروں کے نرخنامے چیک کیں اور26دکانوں کو زائد نرخو ں پر 58ہزار 5سور ورپے جرمانہ وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرایاگیا۔