پبی،اے اے سی کا مختلف بازاروں کا دورہ

  پبی،اے اے سی کا مختلف بازاروں کا دورہ

  



پبی (نما ئندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ مس حاجرہ سمیع نے تحصیل جہانگیرہ میں مختلف سکولوں, بی ایچ یوز اور بازاروں کا دورہ کیاجس میں غیر حاضر سٹاف, سکولوں اور ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی کو متعلقہ اداروں کو رپورٹ کر دیا گیا۔ اسکے ساتھ ساتھ بی ایچ یوز کے میڈیکل سٹورز کا بھی تفصیلی معائنہ کیااسی طرح شیدو مین بازار کا اچانک دورہ کیا اور کئی دکانداروں کو خود ساختہ قیمتوں کے اضافے, صفائی ستھرائی کی غیر تسلی بخش اور سرکاری ریٹ لیسٹ کی غیر موجودگی پر جرمانہ کیا اور جیل بیجھا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر