ٹانک میں ڈپٹی کمشنر کے سرکاری دفاترپر چھاپے، غیر حاضر عملہ پر برہمی کا اظہار

ٹانک میں ڈپٹی کمشنر کے سرکاری دفاترپر چھاپے، غیر حاضر عملہ پر برہمی کا اظہار

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان حمید اللہ خٹک کے سرکاری دفاترز پر اچانک چھاپے عملہ غیرحاضر شدید برہمی کا اظہار غیر حاضر عملہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر حمید اللہ خٹک نے اپنے عہدہ کا چارج لینے کے بعد جنوبی وزیرستان کے سرکاری دفاترز جن میں ضلعی اکاؤنٹ آفس،محکمہ زراعت،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ہائی وے اینڈ بلڈنگ ڈویژ ن شامل ہیں پر چھاپے مارے چھاپوں کے دوران انہوں نے اہلکاروں کی حاضریاں چیک کیں لیکن مذکورہ محکمہ جات میں ماسوائے کلاس فور کے اور کوئی اہلکار موجود نہیں تھا جس پر ڈپٹی کمشنر نے شدید برہمی کا ظہار کیا اور غیر حاضر پائے جانیوالے اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے لئے تحریری طور پرخط متعلقہ محکموں کے حکام کو جاری کردیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمیداللہ خٹک کا کہنا تھا کہ سرکاری محکموں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل بروئے کار لائیگی انہوں نے کہا کہ سرکاری کام کی انجام دہی میں اہلکاروں کی غیر حاضری کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا..

مزید : پشاورصفحہ آخر