ٹوپی،افیون کی سمگلنگ ناکام،2 گرفتار،5 کلو برآمد

ٹوپی،افیون کی سمگلنگ ناکام،2 گرفتار،5 کلو برآمد

  



ٹوپی(نمائندہ خصوصی) ٹوپی پولیس نے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے کے اعلی کوالٹی کی افیون پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو اہم سمگلروں کو پانچ کلو افیون سوزوکی کار سمیت گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او ٹوپی شہزاد خان، اور انچار ج شہید بابا چیک پوسٹ اے ایس آئی صفدر خان نے شہید بابا چیک پوسٹ میں دوران ناکہ بندی سوزوکی نمبرRIS-1576 کو روکا دوران تلاشی خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی کے پانچ کلو افیون برآمد کرکے دوسمگلر اختر نواز ولد سردار محمد، ابیل ولد عبدالرحمان ساکنان ہری پور کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی خان نے انچارج شہید بابا چیک پوسٹ صفدر خان اور ایس ایچ او ٹوپی کو نقد انعام اور توصیفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر