منشیات فروش، اشتہاری ملزمان گرفتار 13کلو گرام سے زائد چرس برآمد

منشیات فروش، اشتہاری ملزمان گرفتار 13کلو گرام سے زائد چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کے دوران مزید 25 ملزمان کو گرفتار کر لیا، کریک ڈاون کے دوران6 منشیات فروشوں کو بھی دھر لیا گیا ہے، جن کے قبضے سے مجموعی طور7 1کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید 25 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا، جس کے دوران تھانہ آغہ میر جانی شاہ، کوتوالی، فقیرآباد، شہید گلفت حسین، گلبہار، پشتخرہ،حیات آباد،ناصر باغ،متھرا،متنی،ارمڑ، اور تھانہ بڈھ بیر پولیس نے صالح محمدولد گلزار،اصغر ولد صالح محمد،نوشاد ولد صالح محمد،شاہ محمد ولد علیم،عرفان نذیر ولد نذیر،وزیر گل ولد عظیم گل،عبدالرزاق ولد شمس الرحمان،شاہ عابد ولد جہانزیب،غنی الرحمان ولد لعل رحمان،عبدالحلیم ولد عبدالحمید،طفیل جان ولد ہدایت اللہ،فدا محمد ولد زرین،امتیاز عرف مرغابے ولد عارف خان،عبدالحمید ولد عبدالغفار،اکبرخان ولد نواب،مسلم خان ولد شاہ ضمیر،گردے خان ولد محسن خان،محمد جان ولد حسن خان،نورزمان ولد صاحب، شاہ زیب ولد لطیف احمد،مجیدولد یونس،ملنگ ولد سرفراز،صفی اللہ ولد محمد سعید،گوہر ولد گل خان،ولی خان شاہ ولد گل خان کو گرفتار کر لیا ہے اسی طرح کریک ڈاون کے دوران 6 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر نثارخان نے ملزمان سید رحیم ولد عبد الرحیم سکنہ شیخان، سجاد علی اور خائستہ رحمان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے10 کلو گرام چرس، ایس ایچ او تھانہ چمکنی واجد خان نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروش جلات ولد حیدر خان سکنہ باڑہ،عاصم ولد گل خان سکنہ ترناب کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مجموعی طور پر 6کلو گرام چرس، ایس ایچ اوسر بند نے منشیات فروش ظہور عرف چٹو ولد وارث خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1کلو گرام چرس کوالٹی چرس برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے