شہباز گڑھی ویلج کونسل 2 میں سوئی گیس کنکشن کا افتتاح

    شہباز گڑھی ویلج کونسل 2 میں سوئی گیس کنکشن کا افتتاح

  



رستم ( تحصیل رپورٹر) شہباز گڑھی ویلج کونسل 2 میں سوئی گیس کنکشن کا افتتاح۔ تفصیلات کے مطابق محلہ بہرام خیل،فقیر آباد پر وقار تقریب میں سابقہ ضلعی ممبر محمد ارشد خان اور سابقہ جنرل کونسلر رحمت جلال نے باقاعدہ افتتاح کیا۔جس سے دونوں محلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اہل محلہ نے ممبران کی اس کاوش کو سراہا،اورکہا کہ ممبران کی محنت کے بہ دولت گیس کی فراہمی ممکن ہوئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر