کوہاٹ،خواجہ سراؤں پر حملہ کرنے کی پاداش میں 2 افرادگرفتار،رقم برآمد

کوہاٹ،خواجہ سراؤں پر حملہ کرنے کی پاداش میں 2 افرادگرفتار،رقم برآمد

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) پولیس تھانہ سٹی نے خواجہ سراؤں پر قاتلانہ حملہ کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے رقم برآمد کر لی‘ پولیس ذرائع کے مطابق 30 ستمبر کو ھنگو روڈ پر شمی مارکیٹ کے سامنے مین روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوارون نے 2 خواجہ سراؤں حمد اللہ عرف بی بی سکنہ مردان اور فرمان عرف گڈورے افغان مہاجر کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جس پر پولیس تھانہ سٹی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا اس سلسلے میں ڈی آئی جی کوھاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ‘ ڈی پی او واحد محمود نے ڈی ایس پی سٹی کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں SHO سٹی فیاض خان اور کے بی آئی انچارج انور شاہ شامل تھے‘ نے دن رات محنت کر کے خواجہ سراؤں پر قاتلانہ حملہ کرنے والے 2 ملزمان نواب ولد سید محمد افغان مہاجر حال کارخانو اور واحد ولد خان محمد سکنہ تہکال کو گرفتار کر لیا اس موقع پر SHO سٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراء فرمان عرف گڈورے کے چچا سید محمد نے کہا میں کاروباری بندہ ہوں اوراپنے بھیتجے کو خواجہ سراء کے روپ میں نہیں دیکھ سکتا کیوں کہ عزیز و اقارب کی جانب سے خاندان میں طعنے ملتے تھے اس لیے میں نے اس کو قتل کرنے لے لیے دو مرتبہ 5 لاکھ اور 3 لاکھ 20 ہزار روپے دیئے جس پر پولیس تھانہ سٹی نے کارروائی کی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دو دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے انشاء اللہ بہت جلد ان کو گرفتار کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر