ایبٹ آباد میں نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

  ایبٹ آباد میں نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جائیداد کا تنازعہ یا ناجائز تعلقات کا شاخسانہ ایک ہی خاندان کے خاتون سمیت دو افراد قتل مانسہرہ تھانہ صدر میں درج مقدمہ کے مطابق قاتل ولی جان کی سگی بہن مسماۃ رختاج نے موقف اختیا رکیا ہے شمیم اور ریاض کے مابین ناجائز تعلقات کے شعبہ میں میرے بھائی ولی جان نے میری آنکھوں کے سامنے رات کے آخری پہر ریاض کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے جبکہ ریاض سکنہ ٹنگر بالا کوٹ حال چٹہ بٹہ کی بیوہ اور والدہ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا جو رکارڈ پر موجود ہے ولی جان اجرتی قاتل ہے پیسے لیکر ریاض کو گھر بلا کر قتل کیا ہے اور مقدمہ کو مشکوک بنانے کیلئے سگی بہن کو مقدمہ کا مدعی بنا دیا ریاض کے ورثہ نے پولیس کے خلاف کنگ عبداللہ کے باہر احتجاج بھی کیا اور مطالبہ کیا ہے مقدمہ کو مشکوک بنانے کے بجائے اصل حقائق سامنے لاکر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں مقتول 8بچوں کا باپ تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر