عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی سکول اینڈ کالج میں بی ایسکلاسز کا باقاعدہ افتتاح آج ہوگا
پشاور(سٹی رپورٹر) دینی درس گاہ جامعہ عثمانیہ کے زیر انتظام عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی سکول اینڈکالج میں بی ایس کلاسوں کا باقاعدہ افتتاح آج ہوگا۔پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرقبلہ آیاز تقریب کی صدرات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق دینی درس گاہ جامعہ عثمانیہ پشاور کے زیرا نتظام عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی سکول اینڈکالج میں بی ایس کلاسوں کا باقاعدہ افتتاح آج ہوگا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کلاسوں کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔اس حوالے سے جامعہ عثمانیہ کے مہتمم مفتی غلام الرحمن نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی سکول اینڈکالج جامعہ عثمانیہ کے زیرا نتظام چلنے والاوہ منفرد ادارہ ہے جس نے کلاس ہشتم سے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھتے ہوئے آج چلڈرن اکیڈمی سے عثمانیہ کالج اور یونیورسٹی میں تبدیل ہوئی ہے۔جودینی اور عصری علوم کے حسین امتزاج کی ایک روشن مثال ہے۔یہاں ایک منفرد نظام تعلیم ہے جہاں درس نظامی کے ساتھ ساتھ بی ایس تک معیاری تعلیم بھی دی جاتی ہے۔عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی کے طلبہ نے پشاور بورڈ میں گذشتہ کئی سالوں سے مسلسل میڑک اور ایف اے کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔اسلام تعلیمی میدان میں ترقی کا درس دیتا ہے۔ آج کے دور میں علماء کو عصری میدان سے لیس ہونا اور عصری تقاضوں کا اداراک وقت کی اہم ضرورت ہے۔ معاشرے کوآج ایسے علماء کی اشد ضرورت ہے جو ایک طرف دینی اور فکری اعتبار سے درست سمت پر گامزن ہوں تودوسری طرف موجودہ عصری تقاضوں کا ادراک کرکے مسلمانوں کی صحیح رہنمائی کریں۔